قطعہ اردو ادب کی ایک شعری صنف ہے جو کم از کم دو شعروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کی جمع قطعات ہے ۔ قطعہ مطلع کی قید سے آزاد ہوتا ہے ۔ اگر مطلع لایا بھی جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ یہ شاعر کی سوچ پر منحصرمکمل پڑھو

احتساب سے مراد وہ پابندیاں ہیں جومعاشرتی نظم وضبط، اخلاقی اقدار، ملکی سالمیت ، قومی تشخص، دینی معتقدات اور ملی مفادات کے تحفظ کے لیے ادیب کے قلم پر ارباب اختیار و اقدار کی طرف سے عائد کی جاتی ہیں۔ احتساب کا قدیم ترین اور منظم ترین نظام وہ ہےمکمل پڑھو

اجتماع کا لفظ معاشرے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ ادب و تنقید کی اصطلاح میں اجتماعیت کے معنی ہیں اپنی ذات یا چند افراد کو اہمیت دینے کی بجائے پوری قوم کو اہمیت دینا اور ذاتی دکھ سکھ یا انفرادی جذبات و احساسات کی بجائے قومی اور معاشرتی زندگیمکمل پڑھو

بہت سے فلسفیوں نے مختلف اوقات میں ایک مثالیریاست کا نقشہ مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ افلاطون کی مثالی جمہوریہ Republic کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ سرتھامس مور نے بھی ( جسے یورپ کی علمی نشات ثانیہ میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے) اپنی کتاب یوٹوپیا میں ایکمکمل پڑھو

ادب کی دنیا میں وحدت کے معنی ہیں کسی ادب پارےکے مختلف اجزا کا اپنی ترکیبی حیثیت میں باہم اس طرح مربوط متحد اور منظم ہونا کہ مجموعی طور پر وہ ایک اکائی کا تاثر دے سکے۔ وحدت تاثر وحدت تاثر اکثر اصناف میں اہمیت رکھتی ہے لیکن مختصر افسانےمکمل پڑھو

ٹکسال کے لغوی معنی دار الضرب کے ہیں یعنی وہ جگہجہاں ملک بھر کے لیے سکے ڈھلتے ہیں تاکہ اہل ملک اپنے اپنے غیرمتفق علیہ اور متفاوت سکوں میں لین دین کی زحمت سے بچ جائیں اور ان معیاری مرکزی اور معین سکوں کو اپنی ضروریات کے لیے استعمال کریں۔انسانیمکمل پڑھو

مادیت اور مادیت پسندوں کے نظریے کے عین برعکسمثالیت اور مثالیت پسندوں کا نظریہ یہ ہے کہ مادہ نہیں، خیال یا ذہن ہی حقیقی ہے۔ مادہ تو محض اس کا عکس ہے۔ مثالیت پسندی کا آغاز افلاطون کے نظریہ اعیان سے ہوتا ہے۔افلاطون کے نزدیک یہ مادی عالم جسے ہممکمل پڑھو