حمیرا جمیل

تعارف

پاکستانی مصنفہ، افسانہ نگار، کالم نگار اور ماہر تعلیم
حمیرا جمیل (ولادت: 3 مئی 1996ء) پاکستانی مصنفہ، افسانہ نگار، کالم نگار اور ماہر تعلیم ہیں۔ کلام اقبال اردو (مطالب و شرح) لکھنے والی پہلی خاتون مصنفہ ہیں۔

ولادت

حمیرا بنت جمیل احمد مغل 3 مئی 1996ء کو ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔

تعلیم

قرآن مجید کی تعلیم گھر سے حاصل کی. گاؤں کے قریبی اسکول سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی۔ میٹرک کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج سیالکوٹ سے ایف اے پاس کیا۔ بی ایس آنر اردو 2017ء میں گورنمٹ کالج وؤمن یونیورسٹی، سیالکوٹ سے اور اسی یونیورسٹی سے ایم ایس اردو 2019ء میں پاس کیا۔ مقالے کا موضوع "قیام پاکستان کے بعد اقبال شناسی میں خواتین کا حصہ” استاد محترم ڈاکٹر طاہر عباس طیب کی نگرانی میں مکمل کیا۔

تدریس

درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ سیالکوٹ کے مختلف کالجز میں تدریسی فرائض سر انجام دے چکی ہیں اور دے رہی ہیں

ادبی سفر

حمیرا نے کسی سے باقاعدہ لکھنا نہیں سیکھا ان میں یہ خداد صلاحیت پیدا ہوئی۔ معاشرتی رویوں کو صفحہ قرطاس پر اتارتی رہیں جو فن کی شکل اختیار کر گیا۔ پہلی تحریر 2014ء میں "بلدیاتی الیکشن” کے حوالے سے "روزنامہ نیا اخبار ” میں چھپی۔ افسانہ "سڑک” کے نام سے لکھا لیکن غیر مطبوعہ ہی رہا لیکن آخر کار لکھنے کے شوق نے مجبور کر دیا کے افسانوی مجموعہ "درد کا سفر ” چھپوایا جائے۔ درد بھی ختم نہیں ہوا اور سفر بھی جاری ہے "درد کاسفر” کالم نگاری کے مجموعے "تلخ حقیقت” کی طرف لے گیا جو صرف اب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سے ہی متعلق لکھنے تک محدود ہے اس میں مہارت تامہ حاصل ہے۔

تصانیف

افسانے

  • درد کا سفر (20217ء 2022ء)

کالمز

  • تلخ حقیقت (2018ء)

اقبالیات

  • بیان اقبال (فکر اقبال کا توضیح بیان) 2018ء
  • بانگ درا مطالب و شرح (2019ء)
  • بال جبریل مطالب و شرح( 2019ء)
  • ضرب کلیم مطالب و شرح( 2019ء)
  • ارمغان حجاز مطالب و شرح (2019ء)
  • کلیات کلام اقبال اردو مطالب و شرح( 2020ء)
  • اقبال لاہور میں (9 نومبر 2020ء)
  • ایم ایس مقالہ ) قیام پاکستان کے بعد اقبال شناسی میں خواتین کا حصہ ، اقبال خواتین کی نظر میں ، 2021ء
  • اقبال سیالکوٹ میں (2022ء)

اعزازات و ایوارڈ

  • رکن اقبال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور
  • رکن الفانوس لائبریری |گوجرانوالہ
  • پریذیڈنٹ وومن ونگ سیالکوٹ ، پاکستان برٹش آرٹس کونسل
  • ایوارڈ برائے تحقیق بیان اقبال الفانوس لائبریری گوجرانوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے