اردو ادبی معلومات-سیٹ1

چند ادبی معلومات

  1. مرزا ادیب نے شاعری سے اپنی ادبی زندگی کا آغاز کیا تھا اور ” عاصی ” تخلص رکھا تھا اور پہلی نظم بکری پر لکھی تھی
  2. محمد طفیل کی اپنے رسالے ” نقوش ” سے گہری دلچسپی دیکھ کر باباۓ اردو نے انہیں محمد نقوش کا نام دیا تھا
  3. انعام اللہ یقین اردو کے ایک ایسے شاعر گزرے ہیں جو اپنے والد سے ہاتھوں قتل ہوۓ تھے
  4. صوفی غلام مصطفی تبسم اردو میں تبسم اور فارسی میں صہبائی تخلص کرتے تھے.
  5. ملا واحدی نثرنگار ہونے کے علاوہ شاعر بھی تھے ان کا تخلص ” خادم ” تھا.
    علامہ اقبال نے ملا واحدی سے کہا تھا
    ” اقبال نام مشہور ہو چکا ہے ورنہ میں تم سے تمہارا عرف چھین لیتا "
  6. رئیس احمد جعفری کی مشہور کتاب ” دید و شنید ” کا دیباچہ ڈاکٹر تحسین فراقی نے لکھا ہے
  7. سعادت حسن منٹو کو عصمت چغتائی سے شادی نہ کرنے پر اکثر ادیب طعنے مارتے تھے
  8. حبیب جالب شاعری کے لیے راغب مراد آبادی سے مشورہ سخن کیا کرتے تھے.
  9. مشہور نعت خواں احمد رضا خان بریلوی اور شاعر حسن رضا خان بریلوی آپس میں بھائی تھے. حسن رضا خان بریلوی شاعری میں داغ دہلوی کے شاگرد تھے
  10. نواب مصطفی خان شیفتہ کو 1857ء کی جنگ آزادی میں حصہ لینے کے جرم میں قید کی سزا ہوئی تھی
  11. فراق گورکھپوری الہ آباد یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے پروفیسر رہے
  12. مخدوم محی الدین کو ” کمیونسٹ شاعر” کہا جاتا ہے
  13. ” شرح دیوان غالب” نظم طباطباعی کی مشہور تصنیف ہے
  14. مشہور ماہر لسانیات ونفرڈ لہمن کا تعلق امریکہ سے تھا
  15. قرۃ العین کی والدہ ” نذر سجاد حیدر ” جو شادی سے پہلے نذر زہرا مشہور تھیں بھی ادیبہ تھی ” اختر النسا بیگم ” ان کا مشہور ناول ہے جو 1910ء میں شائع ہوا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے